تلنگانہ ہائیکورٹ نے ریاستی حکومت کو بس، ٹرین اور اسٹیشنوں پر مسافرین کے تحفظ کےلیے حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت دی۔
ہائیکورٹ کی ڈویژن بنچ نے تلنگانہ حکومت کو کیرالا ماڈل پر عمل آوری کرنے کا مشورہ دیا۔ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کےلیے مفت ماسک کی تقسیم کے ساتھ ساتھ عوام میں شعور بیدار کرنے کا بھا حکم دیا۔
عدالت نے عہدیداروں پر سخت برہمی کا بھی اظہار کیا اور اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات پر استفسار کیا۔
چیف جسٹس رگھویندر سنگھ چوہان نے کورونا وائرس پر مفاد عامہ کے تحت داخل کی گئی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو مفت ماسک، مفت ادویات کی فراہمی اور عوام میں شعور بیدار کرنے کی ہدایت دی۔
عدالت نے حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات پر فوری عمل کرنے کا حکم دیا اور اس مسئلہ پر آئندہ سماعت 12 مارچ کو مقرر کی۔