انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ای راجندر نے آج کریم نگر ضلع کے حضورآباد کا دورہ کیا۔انہوں نے حضورآباد میں بنائے گئے چار کنٹینمنٹ زونس کا بھی معائنہ کیااور مقامی افراد سے بات چیت بھی کی۔
انہوں نے اس علاقہ کی صفائی کے کاموں کے بارے میں بھی استفسارات کئے۔وزیر نے کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے افراد کی مشکلات کے بارے میں مقامی عہدیداروں سے بات کی۔انہوں نے محکمہ صحت کے اہلکاروں،آشاورکرس سے بھی تبادلہ خیال اور تفصیلات حاصل کیں۔
انہوں نے گھر گھر سروے کرنے کی آشاورکرس سے خواہش کی۔کنٹینمنٹ زونس کی موجودہ صورتحال پر آرڈی او،تحصیلدار سے بات چیت کی۔