ETV Bharat / state

'کورونا کیسز میں کمی ہورہی ہے' - 'کورونا کیسز میں کمی ہورہی ہے'

تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹیلہ راجندر نے کورونا وائرس کے واقعات میں کمی ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔

'کورونا کیسز میں کمی ہورہی ہے'
'کورونا کیسز میں کمی ہورہی ہے'
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 10:07 PM IST

تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹیلہ راجندر نے کورونا وائرس کے واقعات میں کمی ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔

وزیر صحت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف کنٹینمنٹ کلسٹرز سے کورونا کے مثبت معاملات درج کیے جا رہے ہیں دیگر مقامات سے ان معاملات کا آنا بند ہوگیا ہے ممکن ہے کہ عنقریب کنٹینمنٹ کلسٹرز سے بھی کورونا معاملات تھم جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج تلنگانہ میں کورونا کے 27 کورونا مثبت واقعات درج ہوئے۔ ریاست میں کورونا معاملات کی مجموعی تعداد 970 ہوگئی اور 25 افراد اس سے فوت ہوئے۔ آج 58 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 252 ہوگئی ہے۔

ایٹلہ راجندر نے کہا کہ حکومت کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے دیگر ریاستوں کے مقابلے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کورونا کی جانچ کے عمل میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔ ٹیسٹ کیلئے جملہ 9 لیبز دستیاب ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.