ETV Bharat / state

TRS MLAs Poaching Case ہائی کورٹ نے ملزمین کی ضمانت منظور کرلی - TRS MLAs Poaching Case

تلنگانہ میں سنسنی پھیلانے والے ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی کی خریداری کی کوشش کے معاملہ میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے تین ملزمین کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ یہ تینوں ملزمین 33 دنوں سے چنچل گوڑہ جیل میں محروس ہیں۔ ان ملزمین نے عدالت میں ضمانت کی درخواست داخل کی تھی۔ HC grants bail to 3 accused in MLA Purchase Case

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 1, 2022, 1:59 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ میں سنسنی پھیلانے والے ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی کی خریداری کی کوشش کے معاملہ میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے تین ملزمین کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ TRS MLAs Poaching Case

عدالت نے اس معاملے کے ملزمین رام چندر بھارتی، سمہا یاجی اور نند کمار کی مشروط ضمانت منظور کردی۔ ہائیکورٹ نے ملزم کو تین لاکھ روپے کے شخصی مچلکہ کے ساتھ دو ضمانتیں جمع کرانے کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے واضح کیا ہے کہ ملزمین کو ہر پیر کو پولیس کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔عدالت نے ہدایت دی کہ تمام ملزمین کو اپنے پاسپورٹ ایس آئی ٹی حکام کے حوالے کرنے ہوں گے اور گواہوں پر اثر اندازہونے کی کوشش نہیں کرنی ہوگی۔

یہ تینوں ملزمین 33 دنوں سے چنچل گوڑہ جیل میں محروس ہیں۔ ان ملزمین نے عدالت میں ضمانت کی درخواست داخل کی تھی۔اس کی مخالفت کرتے ہوئے سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگر ملزمین کی ضمانت ہو جاتی ہے تو شواہد سے چھیڑ چھاڑ کا امکان ہے۔ جج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزمین کی ضمانت منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: Horse Trading Case in Telangana ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کی خریداری کا معاملہ، ملزم کا ساتھی کیرل سے فرار

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.