تلنگانہ کے وزیر توانائی جگدیش ریڈی نے کہا کہ ملک کی دوسری ریاستوں کی بہ نسبت تلنگانہ میں بجلی شرحیں کم Electricity rates are low in Telanganaہیں۔ حکومت کی جانب سے سبسیڈی میں اضافہ کے باوجود بجلی نقصانات میں اضافہ ہورہا ہے۔ وزیر بجلی گزشتہ تین دن سے محکمہ بجلی کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس Minister for Power has been holding meetings with senior officials میں بجلی نقصانات اور اُس پر قابو پانے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ان اجلاسوں میں ٹرانسکو، جینکو کے سی ایم ڈی پربھاکر راؤ، ڈسکام کے سی ایم ڈی رگھوما ریڈی کے علاوہ دوسرے عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس سے قبل عہدیداروں نے وزیر فینانس ہریش راؤ سے ملاقات کرکے برقی شرحوں میں اضافہ کی تجویز سے واقف کرایا ہے۔ عہدیداروں نے اجلاس میں جگدیش ریڈی کو بتایا کہ ایک یونٹ بجلی پر اگر ایک روپیہ کا اضافہ نہیں کیا جاتا ہے تو نہ برقی اداروں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور نہ نقصانات کی تلافی ہوگی۔
وزیر نے کہا کہ اندرون 200 یونٹس برقی استعمال کرنے والے صارفین سے کم قیمت وصول کرنے پر حکومت سے سالانہ 1253 کروڑ روپئے کی سبسیڈی فراہم کی جارہی ہے۔ سبسیڈیز کے ساتھ برقی سربراہ کرنے والے اداروں کو سالانہ 10 ہزار کروڑ روپئے دئے جارہے ہیں۔ ۔ بی جے پی ، کانگریس، کمیونسٹ زیر اقتدار ریاستوں میں کسانوں سے ماہانہ 2,500 کروڑ سے زائد کے بلز وصول کئے جارہے ہیں۔ نقصانات میں چلنے والے اداروں کو فائدہ بخش اداروں میں تبدیل کرنے متبادل راستے اختیار کرنے کا جگدیش ریڈی نے عہدیداروں کو مشورہ دیا۔