ETV Bharat / state

Sunitha Lakshma Reddy on Women Empowerment خواتین کو بااختیار بنانا تلنگانہ حکومت کی اولین ترجیح

تلنگانہ خواتین کمیشن کی چیرپرسن سنیتا لکشماریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے خواتین کی صحت اور بہبود کے لیے کئی اسکیمز شروع کی ہیں جس کی نظیرملک میں کہیں نہیں ملتی۔ Sunitha Lakshma Reddy on Women Empowerment

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 7:09 PM IST

خواتین کو بااختیار بنانا تلنگانہ حکومت کی اولین ترجیح

حیدرآباد: تلنگانہ خواتین کمیشن Telangana Women Commission کی چیرپرسن سنیتا لکشماریڈی نے کہا کہ خواتین کو نظر انداز کرکے ترقی حاصل کرنا ممکن نہیں ہے جو سماج کا نصف حصہ ہے، یہی وجہ ہے کہ تلنگانہ حکومت خواتین کی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کے تحفظ کو بھی اعلیٰ ترجیح دے رہی ہے۔ سنیتا لکشماریڈی نے صنفی مساوات کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب خواتین بااختیار ہوں گی تب ہی معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔ Sunitha Lakshma Reddy on Women Empowerment

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم معاشرہ میں اہمیت کی حامل ہے Education of Girls is Important in the Society انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں خواتین تمام شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ ترقی کر رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ حکومت نے خواتین کی صحت اور بہبود کے لیے کئی اسکیمز شروع کی ہیں جس کی نظیر کہیں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اقامتی اسکولوں اور ہاسٹلوں میں معیاری خوراک،رہائش اور تعلیم فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ امبیڈکر اوورسیز فنڈ کے ذریعہ بیرون ممالک میں اعلی تعلیم کیلئے 20 لاکھ کی مالی امداد ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Special Cell for Women in Kulgam: کولگام میں خصوصی سیل برائے خواتین پر جانکاری پروگرام کا انعقاد

سنیتا لکشماریڈی نے کہا کہ کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیمز کے ذریعہ لڑکیوں کی شادیوں کے لیے مالی تعاون فراہم کیاجارہا ہے۔ آروگیہ لکشمی اور کے سی آر کٹس کے ذریعہ ماؤں اور بچوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو تمام شعبوں میں ترقی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے مقامی اداروں میں خواتین کے لیے 50 فیصد ریزرویشن کا نفاذ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کمیشن خواتین کو درپیش مسائل کو نہ صرف سمجھتا ہے بلکہ ان مسائل کے حل کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو مساوی حقوق دے کر ان کی پرورش کریں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن خواتین کے تحفظ کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرکے خواتین کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ خواتین اپنے مسائل کیلئے خواتین کی ہیلپ لائن 198 پر یا پوسٹل، ٹویٹر، ای میل وغیرہ کے ذریعہ یا کمیشن نمبر 9490555533 پر رابطہ کرسکتی ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.