ETV Bharat / state

آم گھر پہنچائے جائیں گے

ریاست تلنگانہ کا باغبانی محکمہ آم اور موسم گرما کے دیگر پھلوں کو گھروں تک پہنچانے کی تیاری کر رہا ہے۔

آم گھر پہنچائیں جائیں گے
آم گھر پہنچائیں جائیں گے
author img

By

Published : May 1, 2020, 11:06 AM IST

ریاست تلنگانہ میں کوویڈ- 19 کی وجہ لاک ڈاؤن جاری ہے۔

لہذا ریاستی باغبانی محکمہ آم اور موسم گرما کے دیگر پھلوں کو گھروں تک پہنچانےکا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ، پھلوں کو لینے اور گھر پہنچانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اور آموں کی تقسیم پہلے جڑواں شہر حیدرآباد اور سکندرآباد میں کی جائے گی۔

صارفین کو اپنا تفصیلی ایڈریس دینا ہوگا اور آرڈر دینا ہوگا جس کے بعد 4-5 دن میں پھل گھر پہنچائے جائیں گے۔ اور پھل پہنچانے کا یہ کام پوسٹ آفس کرے گا۔

محکمہ ہارٹیکلچر پکے ہوئے آموں کو براہ راست کسانوں سے حاصل کرے گا۔ بتایا گیا ہیکہ 5 کلوگرام کی ایک ٹوکری میں 12سے15 آم ہوتے ہیں۔

کلوگرامز اور آم کے مخلتف اقسام کی نوعیت پرآرڈر کرنے کی سہولت رہے گی۔

عام طور پر موسم گرما کے اس وقت میں ریاست بھر میں خصوصا بنگنپلی آموں کا لطف اٹھایا جاتا ہے۔

یہ آرڈر واٹس ایپ پر شام پانچ بجے تک کیے جاسکتے ہیں جس کے لیے نمبرز جاری کیے جائیں گے۔

5 کلو بنگنپلی آم کے فروٹ باکس کی قیمت 350 ہے ، جس میں ڈلیوری چارچز بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.