ETV Bharat / state

Gutha Sukender Reddy Critisizes Governor یوم انضمام کے سلسلے میں گورنر تلنگانہ کے ریمارکس نامناسب

author img

By

Published : Sep 15, 2022, 8:11 PM IST

تلنگانہ قانون ساز کونسل کے صدرنشین جی سکھیندرریڈی نے کہا نے واضح کیا کہ جو لوگ تلنگانہ تحریک سے بھی واقف نہیں ہیں۔ وہ من مانی طورپرباتیں کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے بھی یوم انضمام کے سلسلہ میں ریمارکس دیے ہیں جو مناسب نہیں ہیں۔ Gutha Sukender Reddy Critisized Governor

'یوم انضمام کے سلسلے میں گورنر تلنگانہ کے ریمارکس نامناسب'

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل کے صدرنشین جی سکھیندرریڈی نے کہا ہے کہ بعض افراد بغیر کسی ذمہ داری کے 17ستمبر کو یوم انضمام کو ،یوم نجات قراردیتے ہوئے لوگوں کے جذبات سے کھلواڑکررہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ جو لوگ تلنگانہ تحریک سے بھی واقف نہیں ہیں وہ من مانی طورپرباتیں کررہے ہیں۔یہاں تک کہ گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے بھی یوم انضمام کے سلسلہ میں ریمارکس کئے ہیں جو مناسب نہیں ہیں۔ Gutha Sukender Reddy Criticized Governor

انہوں نے کہاکہ گورنر اپنی سابقہ پارٹی کے نظریہ پر چل رہی ہیں۔انہیں چاہئے کہ وہ گورنری کے نظام کا احترام کریں۔حیدرآباد کا بھارت میں انضمام 74سال پہلے ہوا تھا۔انہوں نے اس سلسلہ میں تمام کومبارکباد پیش کی۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاست میں یوم قومی یکجہتی تقاریب National Integration Day in Telangana منائے جانے پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ 17ستمبر کو مرکزی حکومت کی جانب سے پریڈ گراونڈس سکندرآباد میں تقاریب کا اہتمام مناسب نہیں ہے۔انہوں نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی حکومت نے وفاقی نظام کو درہم برہم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستوں کے حقوق چھین رہی ہے اور ان کے لئے مسائل پیدا کررہی ہے۔واضح رہے کہ 17ستمبر1948کو حیدرآباد ریاست، ہند یونین میں ضم ہوئی تھی۔بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت 17ستمبر کو سرکاری تقریب سکندرآباد کے پریڈ گراونڈس پرمنارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Posters Against Amit Shah سکندرآباد پریڈ گراونڈ میں امت شاہ کے خلاف پوسٹر چسپاں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.