تلنگانہ کی گورنر تملسائی سونداراجن نے ضلع رنگا ریڈی،کے سی تانڈے میں گریجن عوام کے ساتھ کووڈ کا دوسرا ٹیکہ لگوایا۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کے سی تانڈے میں گریجن عوام کے ساتھ ٹیکہ لینے پر وہ بہت خوش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہر کسی کو کورونا کا ٹیکہ لگوانا چاہیے۔ ٹیکہ ہی اس وبا سے بچنے کا ہتھیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ: کورونا وبا کی وجہ شعبہ سیاحت متاثر
انھوں نے کہا کہ گریجن دیہاتوں میں کم ٹیکہ کاری ہورہی ہے جس کی وجہ سے انھوں نے یہاں اپنا دوسرا ڈوز لیا۔ تملسائی نے کہا دیہاتوں میں ویکسینیشن کو بڑھانے کے لیے عہدیداوں کو مزید اقدامات کرنے چاہیے۔ اور ویکسین سے متعلق شعور بیداری بھی ضروری ہے۔
بعد ازیں گورنر نے وزیر سبیتا اندرا ریڈی کے ساتھ مل کر شجرکاری کی۔