ETV Bharat / state

کورونا: 'تلنگانہ کے حالات قابو میں ہیں' - تلنگانہ

تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمل ثائی سوندرا راجن نے کہا کہ ریاستی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ہرممکن اقدام کر رہی ہے اور حالات قابو میں ہیں۔

Telangana Governor Says Coronavirus Situation under Control in State
کورونا: تلنگانہ کے حالات قابو میں، گورنر کا دعویٰ
author img

By

Published : Apr 27, 2020, 1:51 PM IST

تمل ثائی سوندرا راجن نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤں کی شرح میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔

گورنر جو ڈاکٹر بھی ہیں نے بتایا کہ ریاست کے تین اضلاع میں گذشتہ کچھ دنوں سے ایک بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت والی حکومت کورونا سے نمٹنے کےلیے بھرپور کوشش کر رہی ہے اور گذشتہ کچھ دنوں میں نئے معاملات میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے زیادہ کیسز والے تین اضلاع میں آئی اے ایس عہدیداروں کو تعینات کیا ہے اور وہاں اس وبا پر قابو پانے کےلیے کئے جارہے اقدامات کی نگرانی کےلیے انہیں انچارج بنایا گیا ہے۔

گورنر نے مزید بتایا کہ سوریا پیٹ میں اچانک کیسز میں اضافہ کے بعد چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈی جی پی مہندر ریڈی کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بذریعہ ہیلی کاپٹر وہاں کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا جس کے بعد علاقہ میں کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے ریاست میں پلازما تھراپی کے ذریعہ کورونا مریضوں کا علاج کرنے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

گورنر تلنگانہ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں تعاون کرنے کےلیے مرکزی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.