تلنگانہ کے وزیر زراعت ایس نرجن ریڈی نے اتوار کےروز کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد عوام کو بہتر سہولیات مہیا کرانا ہے۔ حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں 15 کروڑ کی لاگت سے تعمیر رائتو بازار کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر زراعت نے کہا کہ ریاستی حکومت شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے علاوہ کالونیوں میں تمام سہولیات فراہم کرانے کے لیے ضروری اقدامات کررہی ہے۔ Agriculture Minster Inaugurated Rythu Bazar
انہوں نے کہا کہ رائتو بازار کو پڑوسی کسانوں کے ساتھ ساتھ صارفین کے فائدے کے لئے تعمیر کیا گیا اور عہدیداروں کو تاجروں کے بازار میں انٹری نہ دینے کے لئے ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے اس دوران کسانوں سے بات چیت کی اور تازہ سبزیاں خریدی۔
یواین آئی