بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستوں کے چیف سیکریٹریز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی تھی اس موقع پر سومیش کمار نے تلنگانہ میں آیوشمان بھارت اسکیم کو نافذ کرنے کی بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلی کےچندرشیکھر راو نے مرکز کی مذکورہ صحت اسکیم پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
آروگیہ شری اسکیم کو آیوشمان بھارت سے جوڑنے کا فیصلہ حیران کن ہے، کیونکہ اس سے قبل وزیراعلی نے یہ کہا تھا کہ آروگیہ شری مرکز کی آیوشمان بھارت سے حد درجے بہتر ہے۔
تلنگانہ کے وزیر اعلی کا یہ تیسرا یو ٹرن ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ چندرشیکھرراو اپنے دورے دہلی اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کے بعد مرکز کی حمایت میں فیصلے لے رہے ہیں۔ اور یہ کہا جارہا ہے کہ وزیراعلی کے سی آر، دوباک اور جی ایچ ایم سی میں بی جے پی کی کامیابی سے ڈر گئے ہیں۔
کے سی آرنے پہلے غیرزرعی جائیداد کے رجسٹریشن کے نئے طریقے کار ایل آر ایس کو واپس لیا اور اسے پرانے طریقے سے کرنے کے احکام جاری کیے۔
کے سی آر حکومت نے کسانوں کی حمایت میں بھارت بند میں حصہ لیا اور مرکز کے منظور کردہ زرعی قوانین کی مخالفت کی تھی۔اس کے برعکس اب ان متنازعہ قوانین کو ریاست میں میں نافذ کرنے اور اس پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: بارش سے متاثر آٹو اور کار ڈرائیورز کو مجلس کی جانب سے مالی مدد