ETV Bharat / state

Telangana Muslim Reservation Case تلنگانہ حکومت مسلمانوں کو چار فیصد ریزرویشن دے گی

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ مسلمانوں کو چار فیصد ریزرویشن فراہم کرنے میں کوئی رکاوٹ پیدا کرنا نہیں چاہتی اور نہ ہی اس کے متعلق بے بنیاد اور پروپیگنڈہ خبروں کو برداشت کرے گی۔ Four Percent Reservation to Muslims

حکومت تلنگانہ مسلمانوں کو دے گی چار فیصد تحفظات
17036597
author img

By

Published : Nov 26, 2022, 2:28 PM IST

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ مسلمانوں کو چار فیصد تحفظات فراہم کرنے میں کوئی رکاوٹ پیدا کرنا نہیں چاہتی اور نہ ہی اس کے متعلق بے بنیاد اور پروپیگنڈہ خبروں کو برداشت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے ایک میڈیا نمائندے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں سے چند قائدین کے بیانات منظر عام پر آرہے ہیں کہ تلنگانہ حکومت نے چار فیصد مسلم تحفظات میں تخفیف کرتے ہوئے صرف تین فیصد تحفظات فراہم کیے ہیں جو سراسر بے بنیاد اور غلط بیانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی گمنام شخص نے حکومتی روسٹر پوائنٹس میں چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے حکومتی روسٹر میں تبدیلی کی ہے جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ Telangana Government will give Four Percent Reservation to Muslims

حکومت تلنگانہ مسلمانوں کو دے گی چار فیصد تحفظات

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ حکومتی روسٹر پوائنٹس میں چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف تفتیش کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ مسلمانوں کی ترقی اور فلاح و بہبود میں کافی سنجیدہ ہیں۔ علاوہ ازیں مسلمانوں کو مجموعی طور پر ترقی کے لیے کوشاں ہیں بالخصوص مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں ترقی دینے میں کے سی آر کا ملک بھر میں کوئی ثانی نہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چار فیصد مسلم تحفظات کی وجہ سے سینکڑوں مسلم طلباء کو تعلیم اور ملازمتوں میں فائدہ ہورہا ہے، اور ان کی معیشت میں سدھار ہوا ہے۔ حکومت تلنگانہ مسلمانوں کے چار فیصد تحفظات میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کرے گی اور نہ ہی اس میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے تحفظات کا کیس سپریم کورٹ میں ہے۔ حکومت تلنگانہ نے سپریم کورٹ میں مسلم تحفظات کو برقرار رکھنے کے لیے تجربہ کار اور سینیر وکلا کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ مسلمانوں کو تحفظات ملتے رہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت تلنگانہ تو مسلمانوں کو آبادی کے لحاظ سے 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ اسی وجہ سے 12 فیصد تحفظات بل کو تلنگانہ اسمبلی اور کونسل میں پاس کرکے گورنر سے منظور کرائی گئی اور اس کو مرکزی حکومت کو روانہ کردیا گیا ہے۔ مگر مرکزی حکومت نے اس پر روک لگادی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آئندہ دنوں میں حکومت تلنگانہ مسلمانوں کو چار فیصد سے بڑھ کر تحفظات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔سکریٹریٹ کی مساجد کی تعمیرات کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سکریٹریٹ کی دونوں مساجد کی تعمیر کا کام بہت ہی مضبوط اور شاندار طریقے سے جاری ہے۔ اور دونوں مساجد کا افتتاح وعدہ کے مطابق سکریٹریٹ کے افتتاح سے قبل کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سکریٹریٹ کی مساجد ملک بھر کے لیے مثالی مساجد بنیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.