ETV Bharat / state

تلنگانہ: سرکاری وہپ نےغریب خاندانوں کی مدد کی - اردو نیوز تلنگانہ

کووڈ کے مریضوں کے لئے تغذیہ بخش غذا کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے بلکا سمن نے حال ہی میں اپنے حلقہ میں 1896مریضوں میں سیب،خشک میوے جات اور دیگر اشیا کی تقسیم عمل میں لائی۔ہر بیگ 800روپئے کا تھا۔

تلنگانہ: سرکاری وہپ نےغریب خاندانوں کی مدد کی

author img

By

Published : May 25, 2021, 6:47 AM IST

تلنگانہ کے سرکاری وہپ و رکن اسمبلی بلکا سمن نے جو عوام کے مسائل کے حل کے لئے جانے جاتے ہیں،وبا کے دوران غریب خاندانوں کو مدد کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

کووڈ کے مریضوں کے لئے تغذیہ بخش غذا کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے انہوں نے حال ہی میں اپنے حلقہ میں 1896مریضوں میں سیب،خشک میوے جات اور دیگر اشیا کی تقسیم عمل میں لائی۔ہر بیگ 800روپئے کا تھا۔

انہوں نے لاک ڈاون کی وجہ سے مشکل صورتحال کا سامنا کرنے والے معاشی طورپر پریشان حال افراد کے خاندانوں کو فی کس ایک ہزار تا دوہزار روپئے کی گھریلو اشیا کا بھی عطیہ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ بیشتر سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اسکولس میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا کام کیاجارہا ہے اور بلکا فاونڈیشن کے ذریعہ ضرورت مندوں کی مدد کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی طورپر پسماندہ افراد کی مدد وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ریاست بھر میں لاک ڈاون ہے اور غریب طبقہ پریشانیوں کا شکار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.