ETV Bharat / state

تلنگانہ حکومت نے متاثرین کی امداد کے لیے فنڈ جاری کیا - تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے حیدرآباد میں سیلاب سے ہوئی زبردست تباہی سے نمٹنے اور بچاؤ اور راحت کے کاموں کے لئے 550 کروڑ روپئے جاری کیے۔

تلنگانہ حکومت نے متاثرین کی امداد کے لیے فنڈ جاری کیا

author img

By

Published : Oct 20, 2020, 8:40 AM IST

تلنگانہ میں بارش سے متاثرہ خاندانوں میں حکومت کی جانب سے امداد تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

منگل کی صبح سے متاثرین میں امداد کی تقسیم کا آغاز ہوگا۔

وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں بسنے والے افراد جو شدید بارش اور سیلاب کے سبب مشکلات سے دوچار ہیں، ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شدید بارش اور سیلاب کے سبب زیر آب آنے والے مکانات کے مکینوں کو کئی ایک مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اشیائے ضروریہ بشمول چاول ، دال اور دیگر غذائی اجناس پانی میں بہہ گئے ہیں۔

وزیراعلی نے ہنگامی امداد کے طور پر متاثرہ خاندانوں کو 10 ہزار روپئے نقد رقم کا اعلان کیا ہے۔ یہ مالی امداد آج سے تقسیم ہوگی۔ ہنگامی امداد کا مقصد پانی میں گھرے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو روز مرہ کی ضروری اشیاء کے حصول میں مدد کرنا ہے۔

وزیراعلی نے اعلان کیا کہ بارش اور سیلاب سے مکانات کے مکمل تباہ ہونے پر ایک لاکھ روپئے جبکہ مکانات کو جزوی نقصان پر 50,000 روپئے امداد دی جائے گی ۔ انہوں نے عہدیداروں کو تمام سڑکوں کی تعمیر اور دیگر انفراسٹرکچر کی جنگی خطوط پر مرمت اور بحالی کی ہدایت دی تاکہ عام زندگی جلد سے جلد معمول پر آسکے۔

وزیر اعلی نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو ہدایت دی کہ وہ 200 سے 250 ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے مالی امداد کی تقسیم کے پروگرام کی شخصی طور پر نگرانی کریں۔

وزیر اعلی کی ہدایت کے بعد محکمہ خزانہ نے 550 کروڑ روپئے محکمہ بلدی نظم و نسق کو جاری کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ کو تملناڈو حکومت کا دس کروڑ روپے عطیہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.