ETV Bharat / state

تلنگانہ میں امتحانات ملتوی - تلنگانہ کی خبریں

وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ دسہرہ تہوار تک تمام امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حالات کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

تلنگانہ میں امتحانات ملتوی
تلنگانہ میں امتحانات ملتوی
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 9:10 AM IST

تلنگانہ حکومت نے ریاست میں بارش اور سیلاب کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے ریاست کی تمام جامعات میں منعقد ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کرنے کے سلسلہ میں حکومت کے فیصلہ کے متعلق واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کے محکمہ تعلیم کی جانب سے ریاست بھر کے علاوہ حیدرآباد کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں جاری سیلاب کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام امتحانات کو ملتوی کیا جائے۔

سبیتا اندراریڈی نے بتایا کہ متعدد نمائندگیوں اور طلبا کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ جامعہ عثمانیہ ‘ جواہر لعل نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی ‘ کاکتیہ یونیورسٹی کے علاوہ دیگر تمام امتحانات کو ملتوی کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ دسہرہ تہوار تک ان تمام امتحانات کو ملتوی کرنے کے علاوہ آئندہ تاریخ کا حالات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا اور امتحانات کی آئندہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ ریاستی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ انٹرمیڈیٹ سال اول کے داخلوں کی آخری تاریخ کو جاریہ ماہ کی 31 تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بالخصوص حیدرآباد میں پیدا شدہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وائی ایس آر بیمہ اسکیم کی شروعات آج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.