حیدرآباد: ریاست تلنگانہ حکومت نے دسہرہ کے موقع پر تعلیمی اداروں میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی) امیدواروں کے لیے ریزرویشن کو 6 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے جمعہ کو اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔ Telangana Govt hikes ST Reservation
وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کی 10 فیصد ایس ٹی آبادی کے مدنظر یہ فیصلہ کیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق یہ ریزرویشن تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمتوں میں نافذ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: OP Rajbhar on Rajbhar Samaj یوگی نے راج بھر سماج کو ایس ٹی کا درجہ دلانے کا تیقن دیا، اوپی راج بھر
تلنگانہ کے چیف منسٹر کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تقریباً چھ سال قبل تلنگانہ قانون ساز اسمبلی نے درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے ریزرویشن کو چھ فیصد سے بڑھا کر دس فیصد کرنے کا بل منظور کیا تھا اور اسے منظوری کے لیے مرکزی حکومت کو صدر کی اجازت کے لئے بھیج دیا تھا۔ ریاستی حکومت اور چیف منسٹر مسٹر راؤ کی متعدد درخواستوں کے باوجود یہ بل اب تک زیر التوا ہے۔
یو این آئی