ETV Bharat / state

Anganwadi Honorarium Increased in Telangana: تلنگانہ حکومت نے آنگن واڑی اسٹاف کے اعزازیہ میں اضافہ کیا

وزیر بہبودی خواتین و اطفال Telangana Minister for Women and Child Welfare ستیہ وتی راتھوڑ نے کہا آنگن واڑی اسٹاف Anganwadi staff کو ماہانہ اعزازیہ Monthly honorarium پر ریاستی حکومت ماہانہ 71 کروڑ روپئے خرچ کر رہی ہے جبکہ مرکزی حکومت اس میں صرف 13.68 کروڑ روپئے خرچ کر رہی ہے۔

تلنگانہ حکومت نے آنگن واڑی اسٹاف کے اعزازیہ میں اضافہ کیا

author img

By

Published : Dec 11, 2021, 1:13 PM IST

تلنگانہ حکومت Telangana Government نے آنگن واڑی ٹیچرز، Anganwadi teachersمنی آنگن واڑی ٹیچرز اور آنگن واڑی ہیلپرز Anganwadi helpers کے اعزازیہ میں 30 فیصد کا اضافہ کردیا ہے۔ اس اضافہ پر 7 جولائی 2021 سے عمل آوری ہوگی۔

بحیثیت مجموعی 67,411 آنگن واڑی اسٹاف کو ریاستی حکومت کے فیصلے سے فائدہ ہوگا ۔ آنگن واڑی ٹیچرز کا موجودہ اعزازیہ 10,500 ہے جو اب بڑھ کر 13,650 ہوجائے گا ۔ اسی طرح منی آنگن واڑی ٹیچرز اور آنگن واڑی ہیلپرز کا معاوضہ جو اب 6,000 روپئے ہے وہ بڑھ کر 7,800 ہوجائےگا ۔

وزیر بہبودی خواتین و اطفال ستیہ وتی راتھوڑ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کے قیام کے بعد سے آنگن واڑی اسٹاف کے اعزازیہ میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے آنگن واڑی اسٹاف کی تنخواہوں میں تین مرتبہ اضافہ کیا ہے۔

آنگن واڑی اسٹاف کو ماہانہ اعزازیہ پر ریاستی حکومت ماہانہ 71 کروڑ روپئے خرچ کر رہی ہے جبکہ مرکزی حکومت اس میں صرف 13.68 کروڑ روپئے خرچ کر رہی ہے جو 19 فیصد ہوتے ہیں۔ ریاستی حکومت 81 فیصد اخراجات اعزازیہ کی ادائیگی میں برداشت کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی اقتدار میں آنے سے قبل مرکزی حکومت کا حصہ 90 فیصد ہوا کرتا تھا اور ریاستی حکومت صرف 10 فیصد اخراجات برداشت کیا کرتی تھی ۔ بی جے پی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے 90 فیصد کو گھٹا کر 60 فیصد کردیا گیا ہے ۔ مرکز نے بعد میں فیصلہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے حصہ کو 10 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.