ETV Bharat / state

تلنگانہ حکومت نے سیلاب سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگایا

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 10:13 AM IST

ریاستی حکومت نے فصلوں کو 8633 کروڑ کے نقصان کا تخمینہ کیا ہے، سڑکوں کو 222 کروڑ کا نقصان ہوا۔جبکہ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو 567 کروڑ کے نقصان کا تخمینہ کیا گیا ہے۔

تلنگانہ حکومت نے سیلاب سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگایا
تلنگانہ حکومت نے سیلاب سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگایا

تلنگانہ حکومت نے ریاست میں سیلاب کے باعث فصلوں، جائیدادوں اور انفراسٹرکچر کو 9400 کروڑ روپئے کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ گزشتہ 10 دنوں میں بھاری بارش کے نتیجہ میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ اگرچہ ریاست بھر میں بارش کا سلسلہ جاری رہا لیکن حیدرآباد اور اس کے اطراف کے اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ تین بڑے تالابوں کے پشتوں میں شگاف پڑجانے سے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔ موسیٰ ندی میں سطح آب میں اضافہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ریاستی حکومت نے فصلوں کو 8633 کروڑ کے نقصان کا تخمینہ کیا ہے جبکہ سڑکوں کو 222 کروڑ کا نقصان ہوا۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو 567 کروڑ کے نقصان کا تخمینہ کیا گیا ہے۔

تلنگانہ میں سیلاب اور بارش کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی ٹیم نے جمعرات کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

مرکز نے پانچ رکنی ٹیم پراوین وشسٹ جوائنٹ سکریٹری حکومت ہند کی قیادت میں روانہ کی ہے جس میں آر بی کول کنسلٹنٹ وزارت فینانس، کے منوہرن ڈائرکٹر محکمہ زراعت، ایس کے کشواہا سپرنٹنڈنگ انجنیئر ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز اور ایم رگھورام ایس ای وزارت آبی وسائل شامل ہیں۔

مرکزی ٹیم نے حیدرآباد میں حافظ بابا نگر، گرم چیروو، فلک نما برج الجبیل کالونی ، کندیکل گیٹ ، پلے چیروو، اپا چیروو راجندر نگر کا دورہ کیا، جبکہ دوسری ٹیم نے سدی پیٹ ضلع کے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیا۔

دورہ سے قبل مرکزی ٹیم نے چیف سکریٹری سومیش کمار سے ملاقات کی اور سیلاب کی صورتحال اور حکومت کے امدادی کاموں پر بات چیت کی۔ مرکزی ٹیم نقصانات کے بارے میں حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد توقع ہے کہ مرکز امدادی پیکیج کا اعلان کرے گا۔

چیف سکریٹری سومیش کمار نے مرکزی ٹیم کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے جانی اور مالی نقصانات کم کرنے کیلئے تمام احتیاطی قدم اٹھائے۔ مرکزی ٹیم کو پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعہ ریاست میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے واقف کرایا گیا۔ نقصانات کے سلسلہ میں تصویری نمائش منظم کی گئی تھی۔ محکمہ جات آبپاشی ، بلدی نظم و نسق ، آر اینڈ بی جی ایچ ایم سی، واٹر بورڈ ، زراعت، اینرجی اور پنچایت راج کے عہدیداروں نے مرکزی ٹیم کو نقصانات کی تفصیلات سے واقف کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: دو ارکان پارلیمان کورونا مثبت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.