ETV Bharat / state

تلنگانہ: سرکاری ملازمین کے پرموشن کا عمل شروع - اردو نیوز تلنگانہ

تلنگانہ این جی اوز کے صدر ایم راجندر نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلہ سے اگرچہ 32 ہزار ملازمین کو فائدہ ہوگا تاہم یونین چاہتی ہے کہ ترقی محکمہ جاتی پروموشن کمیٹیز سے مشاورت کے بغیر دی جائے جو عام طور پر اپنی سفارشات پیش کرنے کیلئے 6 ماہ تا ایک سال کا وقت صرف کرتی ہیں۔

تلنگانہ: سرکاری ملازمین کے،پرموشن، کا عمل شروع

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 6:52 AM IST

تلنگانہ حکومت نے سرکاری محکمہ جات میں ملازمین کے ترقی کا عمل شروع کردیا ہے۔ اور توقع ہے کہ اس ماہ کے اختتام تک 32000 سے زیادہ ملازمین کو پرموشن حاصل ہوجائے گا۔ حکومت نے تمام محکمہ جات کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ 31 جنوری تک یہ عمل مکمل کرلیں۔

سکریٹریٹ، تمام سرکاری محکمہ جات اور ضلع سطح کے تمام ملازمین کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایسی جائیداد جو ترقی کے بعد مخلوعہ ہو گی انہیں ڈائرکٹ ریکورٹمنٹ کے تحت شامل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

تلنگانہ این جی اوز کے صدر ایم راجندر نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلہ سے اگرچہ 32 ہزار ملازمین کو فائدہ ہوگا تاہم یونین چاہتی ہے کہ ترقی محکمہ جاتی پروموشن کمیٹیوں سے مشاورت کے بغیر دی جائے جو عام طور پر اپنی سفارشات پیش کرنے کیلئے 6 ماہ تا ایک سال کا وقت صرف کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2020 میں ریاست میں 8608 ملازمین وظیفہ پر سبکدوش ہوئے اُن میں سے صرف 2000 کو پروموشن حاصل ہوا باقی 6000 کو اس مرتبہ پروموشن حاصل ہوگا۔اس برس 8273 ملازمین وظیفہ پر سبکدوش ہوں گے۔ اگر ایک ملازم سبکدوش ہوتا ہے تو 4 کیڈر کے 4 ملازمین کو ترقی حاصل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروموشن کا عمل معمول کی کارروائی ہے اور ایک ملازم کے سبکدوش ہوتے ہی دوسرے ملازم کو از خود پروموشن حاصل ہوجاتا ہے۔

پروموشن کےلیے کم سے کم سرویس کی اہلیت 3 سال ہے لیکن تلنگانہ این جی اوز نے اس مدت کو گھٹا کر 2 سال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسی دوران وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے چیف سکریٹری سومیش کمار سے ملاقات کی اورپروموشن کیلئے سرویس کی مدت میں کمی کی خواہش کی۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: کنگ کوٹھی اپنی بد حالی پر آنسو بہا رہی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.