تلنگانہ جنا سمیتی(ٹی جے ایس) کے صدر پروفیسر کودنڈارام نے الزام لگایا کہ تلنگانہ حکومت بھی فون ٹیپنگ کی مرتکب ہو رہی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پیگاسس کو انسانی حقوق کے رہنماؤں، اپوزیشن رہنماؤں اور عوام کے لئے کام کرنے والے صحافیوں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔
صدر ٹی جے ایس نے ایسی کارروائیوں کے خلاف متحدہ محاذ پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ معمول کی فون ٹیپنگ علحدہ ہے تاہم پیگاسس کے ذریعہ نئے انداز سے فونس کی ٹیپنگ کی جارہی ہے۔
کودنڈارام تحریک تلنگانہ میں پیش پیش تھے، انھوں نے تحریک کے دوران طلبا کو علحدہ ریاست کے لیے متحد کرنے کا کام کیا تھا۔
یواین آئی