ETV Bharat / state

'تلنگانہ میں کئی پارکز بنائے گئے ہیں' - تلنگانہ میں بڑے پارکز بنائے گئے

وزیربلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے اس سلسلہ میں تصاویر کے ساتھ ان بنائے گئے پارکز کی تفصیلات کو ٹوئیٹر پر شئیر کیا۔

'تلنگانہ میں کئی پارکز بنائے گئے ہیں'
'تلنگانہ میں کئی پارکز بنائے گئے ہیں'
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 2:58 PM IST

تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق و شہری ترقی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ حکومت نے تلنگانہ بھر میں کئی اربن پارکس کا قیام عمل میں لایا ہے۔

وزیربلدی نظم ونسق کے تارک راماراو نے اس کی تفصیلات ٹوئیٹ کی ہیں۔

کے تارک راما راو جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند و حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر بھی ہیں نے اس سلسلہ میں تصاویر کے ساتھ ان بنائے گئے پارکس کی تفصیلات کو ٹوئیٹر پر شئیر کیا۔انہوں نے کہا کہ شمس آباد کے قریب ڈومنیر ریزرو فاریسٹ بلاک میں پنچایتی فاریسٹ پارک کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔یہ پارک دواوں کے پودوں کے لئے مشہور ہے۔اس میں کئی اقسام کے پودے ہیں اور یہاں پر بڑے پیمانہ پر موروں کے ساتھ ساتھ کئی اقسام کے پرندے بھی ہیں۔

دولہ پلی میں پراسانتی ونم پارک کا بھی قیام عمل میں لایاگیا ہے جہاں کبھی کچرا ڈالا جاتا تھا۔اس کو پارک میں تبدیل کیاگیا ہے۔یہ پارک 25ایکڑ پر بنایاگیا ہے۔اس میں دواوں کے پودے اور پھولوں کے پودے لگائے گئے ہیں۔اس میں واکنگ ٹریکس،یوگا شیڈ اور بچوں کے کھیلنے کا علاقہ بھی ہے۔

راو نے کہا کہ آوٹر رنگ روڈ کے قریب کنڈلاکویا آکسیجن پارک کی بھی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے۔یہاں پر کافی پُرامن ماحول ہے اور بڑے پیمانہ پر درخت ہیں۔اس میں یوگا شیڈ اورواکنگ ٹریکس بھی بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہر حیدرآباد کے آئی ٹی کاریڈار کے قلب میں پالاپٹا سائکلنگ پارک کی بھی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے۔یہ بھارت کا پہلا اور واحد مخصوص سائیکلنگ زون والا پارک ہے جو 46ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔اس پارک میں سائکلنگ ٹریکس ہیں۔انہوں نے کہاکہ شانتی ونم میڈی پلی میں بنایا گیا ہے۔اس پارک میں کئی درخت لگائے گئے ہیں۔یہ پارک 120ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔اس کے ذریعہ چہل قدمی کرنے کے لئے آنے والوں کو تازہ ہوا ملتی ہے۔ساتھ ہی اس پارک میں واکنگ ٹریکس،اوپن ایر جم،بچوں کے کھیل کا علاقہ اور یوگا شیڈ بھی بنایاگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.