حیدرآباد: امریکہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک تلنگانہ کے ضلع ورنگل کی پوانی کی لاش لائی گئی۔ گزشتہ ماہ کی 25تاریخ کو پیش آئے اس حادثہ میں پوانی ہلاک ہوگئی تھی۔اس کی ہلاکت کے 9دن بعد اس کی لاش آبائی مقام گری راج پیٹ لائی گئی جس پر اس علاقہ میں غم کی لہردوڑگئی۔US Road Accident
مقامی افراد کی بڑی تعداد نے اس کے مکان پہنچ کراس کی لاش کا آخری دیدار کیااوراس کے غمزدہ ارکان خاندان کو پُرسہ دیا۔اعلی تعلیم کے لئے وہ امریکہ گئی تھی۔بعد ازاں اس کی آخری رسومات انجام دے دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: Vikarabad Road Accident تلنگانہ کے وقارآباد میں خوفناک سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک
یو این آئی