نائنی نرسمہا ریڈی نے حالیہ دنوں میں ان سے ملاقات کرنے والوں سے کورونا ٹسٹ کروانے اور کورنٹائن ہوجانے کی اپیل کی ہے جبکہ وہ حیدرآباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں متعدد سیاسی رہنما کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ محمود علی، وزیر فینانس ہریش راؤ کے علاوہ دیگر وزرا، ارکان اسمبلی اور عوامی نمائندے کورونا سے متاثر ہوئے اور اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ کے سلسلہ جاری جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار 107 کورونا کے نئے کیسز درج کئے گئے۔