ETV Bharat / state

telangana formation day: جانیں تلنگانہ یوم تاسیس کب اور کیوں منایا جاتا ہے؟

آج ریاست تلنگانہ میں آٹھواں یوم تاسیس telangana formation day منایا جا رہا ہے۔ آج سے آٹھ سال قبل دو جون 2014 کو آندھرا پردیش سے الگ ہو کر تلنگانہ 29 ویں ریاست بنا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت والی یو پی اے حکومت نے 2013 میں ریاست تلنگانہ کے قیام کی منظوری دی تھی اور فروری 2014 تک تلنگانہ سے متعلق ریاست کا بل راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں منظور کیا گیا تھا۔ ریاست تلنگانہ میں ورنگل، نظام آباد، کھمم اور کریم نگر جیسے بڑے شہر شامل ہیں۔

telangana formation day 2021: how to become telangana 29 states in india
تلنگانہ یوم تاسیس
author img

By

Published : Jun 2, 2021, 1:34 PM IST

ریاست تلنگانہ کے پہلے گورنر ای ایس ایل نرسمہا تھے اور وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ بنے۔ کے چندر شیکھر راؤ کی پارٹی ٹی آر ایس نے اپریل 2014 کے عام الیکشن میں 119 نشستوں میں سے 63 نششتوں پر جیت درج کی اور اپنی حکومت بنائی۔

دیکھیں ویڈیو

تلنگانہ کا دارالحکومت حیدرآباد ہے۔ تلنگانہ کی سرکاری زبان تیلگو ہے۔ تیلگو کے انگانا لفظ سے بنے تلنگانہ لفظ کا مطلب 'ایسی جگہ جہاں تیلگو بولی جاتی ہے' ہوتا ہے۔

ہر برس تلنگانہ کا یوم تاسیس telangana formation day خوب دھوم دھام کے ساتھ منایا جاتا ہے لیکن کورونا وائرس کی دوسری لہر نے خطرناک صورت حال پیدا کر دی ہے۔ ایسے میں یوم تاسیس سادگی کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:

telangana formation day: تلنگانہ یوم تاسیس آج، جشن معمولی ہوگا

قبل ازیں ریاستی حکومت نے فارمیشن ڈے تقریب منانے کے سلسلے میں متعدد ہدایات جاری کیں جس میں شرکت کو زیادہ سے زیادہ 10 افراد تک محدود کر دیا گیا اور کووڈ ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.