ETV Bharat / state

Harish Rao on BJP: تلنگانہ کے وزیر خزانہ ہریش راو نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی - مرکزی حکومت غریب عوام کی زندگی کو اجیرن کررہی ہے

ہریش راؤ نے گجویل میں شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیمز کے چیکس استفادہ کنندگان میں تقسیم کئے۔ 368 غریب خاندانوں میں فی کس ایک لاکھ 116 روپئے کی امدادی رقم حوالے کی گئی۔ Harish Rao on BJP

تلنگانہ کے وزیر خزانہ ہریش راو نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 10:41 PM IST

وزیر فینانس ہریش راؤ نے الزام عائد کیا کہ قیمتوں میں اضافہ کے ذریعہ مرکزی حکومت غریب عوام کی زندگی کو اجیرن کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے گزشتہ 8 برسوں میں ایک بھی ایسا کام انجام نہیں دیا جسے غریبوں کے حق میں کارنامہ قرار دیا جاسکے۔ Harish Rao on BJP

ہریش راؤ نے گجویل میں شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیمز کے چیکس استفادہ کنندگان میں تقسیم کئے۔ 368 غریب خاندانوں میں فی کس ایک لاکھ 116 روپئے کی امدادی رقم حوالے کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ ملک میں کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیمز منفرد نوعیت کی حامل ہے اور کسی بھی ریاست میں غریب لڑکیوں کی شادی پر خطیر رقم بطور امداد نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی کئی فلاحی اسکیمز کو دیگر ریاستوں نے اختیار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.