ETV Bharat / state

تلنگانہ: وزیر خزانہ ہریش راؤ کی مرکز پر نکتہ چینی - تلنگانہ کی خبریں

ہریش راؤ نے کہا ہے کہ عوام کو یہ سوچنا چاہئے کہ کون ان پر بوجھ ڈال رہا ہے اور کون ان کے پیٹ کا خیال رکھ رہا ہے۔ کام کرنے والی حکومت کو عوام کا آشیرواد چاہئے۔

وزیر خزانہ ہریش راو کی مرکز پر نکتہ چینی
وزیر خزانہ ہریش راو کی مرکز پر نکتہ چینی
author img

By

Published : Sep 23, 2021, 4:38 PM IST

تلنگانہ کے وزیر خزانہ نے کریم نگر ضلع کے ایلندوکنٹہ میں خواتین کی خودروزگار تنظیموں کے اجلاس میں سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کو سود سے پاک قرض کو بینک سے جوڑنے، استری ندھی قرض کی تقسیم کے پروگرام کاآغاز کیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پٹرول،گیس،ڈیزل اور کیروسین کی قیمتوں میں اضافہ پر مرکزکی بی جے پی زیرقیادت حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ عوام کےلیے ریاستی حکومت کی جانب سے آسراوظیفہ،رعیتوبندھو،کلیانا لکشمی اور شادی مبارک جیسی اسکیمات کا آغاز کیاگیا ہے۔

حکومت غریب لڑکی کی شادی پر ایک لاکھ 116روپئے کی رقم فراہم کررہی ہے۔ریاست کے سرکاری اسپتالوں کی بہتر حالت وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کروائی ہے۔ اورسرکاری اسپتالوں میں زچگی پر کے سی آرکٹس فراہم کی جارہی ہیں۔سرکاری اسپتالوں کو زچگی کے لئے لایاجارہا ہے اور پھر زچگی کے بعد زچہ،بچہ اور ان کے رشتہ داروں کو حکومت کی جانب سے ایمبولنس میں گھر چھوڑنے کا کام مفت میں کیاجارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد:سافٹ ویر کمپنیوں کے ملازمین کی دفاتر واپسی، ٹریفک میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ آنگن واڑی مراکز میں بچوں کو تغذیہ بخش غذافراہم کی جارہی ہے۔بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے گروکل اسکولس کھولے گئے ہیں۔ریاستی حکومت 2016روپئے وظیفہ کی رقم ضعیف افراد، بیواوں کو فراہم کررہی ہے جس سے ان کی عزت نفس میں اضافہ ہوا ہے۔مفت بجلی اور پانی زرعی مقصد کیلئے فراہم کیاجارہا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.