ETV Bharat / state

تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023: سیاسی و فلمی ہستیوں نے ووٹ دیا - سیاسی، سماجی اور فلمی ہستیوں کا اپنے حق رائے دہی

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ صبح سے ہی سیاسی، سماجی اور فلمی ہستیوں کا اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے پولنگ مراکز پر پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ٖWell-known personalities voted

Political, social and film personalities voted

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 10:50 AM IST

Updated : Nov 30, 2023, 12:25 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کی 119 اسمبلی سیٹوں پر آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ بیشتر پولنگ مراکز پر ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ ایسے میں معروف سیاسی، سماجی اور فلمی ہستیوں کا بھی پولنگ مراکز پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تلنگانہ کے وزیر اور بی آر ایس ایم ایل اے کے ٹی راما راؤ اور ان کی اہلیہ شیلیما اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے بنجارہ ہلز کے نندی نگر، پولنگ بوتھ پر پہنچ کر قپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کیا۔

وہیں، ریاستی کانگریس کے صدر ریونت ریڈی کوڈنگل میں ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کے لئے پہنچے اور ووٹ کاسٹ کیا۔

حیدرآباد میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد، اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے حیدر آباد کے عوام سے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ "میں تلنگانہ کے لوگوں سے جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کرتا ہوں.... یہ بہت ضروری ہے کہ شہری علاقوں میں رہنے والے ووٹ دیں، اس دن کے بارے میں نہ سوچیں۔ چھٹی کا دن۔ اگر آپ ووٹ دیں گے تو سیاستدانوں کا احتساب بھی بڑھ جائے گا۔ پہلی بار ووٹ دینے والوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسے پورا کریں۔"

  • #WATCH | After casting his vote in Hyderabad, AIMIM MP Asaduddin Owaisi says "I urge the people of Telangana to exercise their right to vote to strengthen democracy....It is very important that those living in urban areas vote, not think of this day as a holiday. If you vote, the… pic.twitter.com/FuITrdychO

    — ANI (@ANI) November 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں، سابق کرکٹر اور جوبلی ہلز سے کانگریس ایم ایل اے امیدوار محمد اظہر الدین نے حیدرآباد میں اپنا ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ، "آپ کو سوال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، اگر آپ ووٹ نہیں دیتے ہیں": اظہر الدین نے لوگوں سے تلنگانہ انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔

مرکزی وزیر اور تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ جی کشن ریڈی نے حیدرآباد کے برکت پورہ میں اپنا ووٹ ڈالا اور لوگوں سے تبدیلی کے لیے اپنے قیمتی ووٹ کے استعمال کی اپیل کی۔

دوسری جانب، جمہوریت کے جشن میں ٹالی ووڈ بھی شامل ہو رہا ہے۔ میگا اسٹار چرنجیوی اور ان کا خاندان حیدرآباد کے جوبلی ہلز، میں ایک پولنگ بوتھ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

اداکار جونیئر این ٹی آر اور ان کا خاندان حیدرآباد کے پی اوبل ریڈی پبلک اسکول میں پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچا۔

اداکار اللو ارجن صبح سویرے ہی حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقے میں ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹروں کی قطار میں کھڑے نظر آئے۔ ان کی ایک جھلک پانے کے لیے اُن کے مداح بے چین نظر آئے۔

اداکار سری کانت نے حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقے میں اپنا ووٹ ڈالا، اور کہا، "براہ کرم اپنا ووٹ ڈالیں۔"

جوبلی ہلز میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر، پدم شری ایم ایم کیروانی نے کہا کہ، "...ہر کسی کو اپنی ووٹنگ کی طاقت کا استعمال کرنا چاہیے...یہ چھٹی نہیں ہے۔"

  • #WATCH | Telangana Elections | Jubilee Hills, Hyderabad: After casting his vote Oscar-winning music composer, Padma Shri MM Keeravani says, "...Everyone should utilise their voting power...This is not a holiday." pic.twitter.com/9LgyrQFy1C

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ اسمبلی انتخابات: ریاست کے 119 اسمبلی حلقوں میں پولنگ جاری

Last Updated : Nov 30, 2023, 12:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.