ETV Bharat / state

تلنگانہ: اٹھارہ خادم الحجاج کا انتخاب - دو سو عازمین کے لیے ایک خادم مختص کیا جائےگا

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے خادم الحجاج کے انتخاب کے لیے حج قرعہ اندازی عمل میں لائی جس میں اٹھارہ خادمین کو منتخب کیا گیا-

تلنگانہ: اٹھارہ خادم الحجاج کا انتخاب
تلنگانہ: اٹھارہ خادم الحجاج کا انتخاب
author img

By

Published : Mar 5, 2020, 9:14 PM IST

سینٹرل حج کمیٹی کی رکن ڈاکٹر فیروزہ بانو کی نگرانی میں خادم الحجاج کا انتخاب کیا گیا۔ اس موقع پر حج کمیٹی کے چیئرمین محمد مسیح اللہ خان نے منتخب خادم الحجاج کو مبارکباد پیش کی-

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو مخاطب کیا اور کہا کہ پوری شفافیت اور ایمانداری کے ساتھ قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا گیا- خادم الحجاج کے لیے جملہ 263 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن کا پہلے انٹرویو، فیزیکل و میڈیکل ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کیا گیا۔ انٹرویو میں دو سو امیدواروں کو منتخب کرکے قطعی انتخاب کے لیے آج قرعہ اندازی کی گئی جس میں اٹھارہ افراد حجاج کرام کی خدمت کے لیے منتخب ہوئے-

حج کمیٹی کے چیئرمین محمد مسیح اللہ خان نے بتایا کہ ہر دو سو عازمین کے لیے ایک خادم مختص کیا جائےگا تاکہ وہ حجاج کرام کی رہنمائی کر سکے- انہوں نے حجاج سے خادم الحجاج کا احترام کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ خادم خدمت کے لیے نہیں رہنمائی کے لیے ہوتا ہے-

تلنگانہ: اٹھارہ خادم الحجاج کا انتخاب

رباب کےتعلق سے بات کرتے ہوئے مسیح اللہ خان نے کہا کہ رباط آصف جاہ سابق کا عظیم کارنامہ ہے جس کے باعث حجاج کرام کو کافی سہولت حاصل ہے اس کے ذریعے عازمین کے اخراجات میں بچت ہوتی ہے رباط میں 1300 عازمین کے رہائش کی گنجائش ہے-

انہوں نے بتایا کہ اپریل سے حج کے تربیتی کیمپس کا آغاز ہوگا- انہوں نے واضح کیا کہ رواں ماہ سے ہی تربیتی کیمپس کے انعقاد کا منصوبہ تھا تاہم کورونا وائرس کے امکانی اثرات سے بچنے کیلئے کمیٹی نے اسے ملتوی کرتے ہوئے آئندہ ماہ منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.