تلنگانہ کے ڈی جی پی مہیندرریڈی نے اچانک ناگول چیک پوسٹ کا معائنہ کیا اور لاک ڈاون کے بہتر نفاذ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت،ڈی سی پی ٹریفک ایل بی نگر اور پولیس کے اپنے ماتحت عہدیداروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کو مختلف ہدایات دیں۔
انہوں نے طویل روٹس پر لاک ڈاون کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کا پتہ چلانے کیلئے زونس بنانے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔
انہوں نے کہاکہ حقیقی ضرورت مندوں کو روکا نہ جائے۔لاک ڈاون کے دوران غیر ضروری طورپر گھروں سے نکلنے والوں کی گاڑیوں کو پولیس کی جانب سے ضبط کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔