ETV Bharat / state

تلنگانہ میں سنٹرل فورسز طلب کرنے کی اطلاعات غلط - حیدرآباد

تلنگانہ میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاون کے دوران مرکزی دستوں کو طلب کرنے سے متعلق اطلاعات کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مہیندر ریڈی نے مسترد کردیا۔

Telangana: DGP denies reports of central army force
تلنگانہ میں سنٹرل فورسز طلب کرنے کی اطلاعات غلط
author img

By

Published : Mar 28, 2020, 3:11 PM IST

ڈی جی پی کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق آج صبح سے بعض چینلس پر یہ خبریں گشت کر رہی تھیں کہ حیدرآباد میں مرکزی دستوں کو طلب کیا جا رہا ہے جبکہ یہ محض افواہ ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ریاستی حکومت نے لاک ڈاون میں 15 اپریل تک توسیع کی ہے۔ ڈی جی پی نے قبل ازیں تمام عوام سے خواہش کی تھی کہ وہ سوائے ہنگامی صورتحال کے اپنے گھروں میں ہی رہیں۔24 گھنٹوں کے لیے 63 ہزارملازمین پولیس اور 19 ہزار ہوم گارڈس فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اپنے ٹوئیٹر پیام میں ڈی جی پی نے کورونا وائرس سے متعلق نئی سرکاری معلومات کے لیے تلنگانہ پولیس کے ٹیلی گرام چینل سے جڑے رہنے کی خواہش کی تھی۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیلی گرام میسنجر ڈاون لوڈ کریں اور اپ ڈیٹس کے لیے t.me/TelanganaState ٹیپ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.