ETV Bharat / state

DGP Press Conference تلنگانہ میں جرائم کی شرح میں 4.4 فیصد کا اضافہ - کارکردگی کرنے والے پولیس اہلکاروں

ریاست تلنگانہ میں پولیس کے سالانہ راؤنڈ اپ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اعلیٰ پولیس اہلکاروں نے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ DGP press Conference

تلنگانہ میں جرائم کی شرح میں 4.4 فیصد کا اضافہ

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 2:23 PM IST

تلنگانہ میں جرائم کی شرح میں 4.4 فیصد کا اضافہ

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس کی جانب سے معقدہ پولیس کا سالانہ راونڈاپ پروگرام میں سال 2022 میں بہتر کارکردگی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو تہنیت سے نوازا گیا اور انہیں توصیفی سند بھی دی گئی۔ ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022ء میں ریاست میں مجموعی طور پر جرائم کی شرح میں 4.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال سائبر جرائم کے معاملات میں 57 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ انہوں نے پولیس کے سالانہ راونڈ اپ سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ سال 2021ء میں 1.36 لاکھ معاملات درج کئے گئے تھے۔اس سال ریاست میں کہیں بھی کوئی بڑا فرقہ وارانہ تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:MLA Slaps Toll Plaza Staff بی آر ایس ایم ایل اے کا ٹول پلازہ اسٹاف کو تھپڑ

ان کا کہنا ہے کہ 2022ء میں سائبر جرائم اور سفید پوش جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جرائم کی شرح میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سال 2021ء میں درج 8839 معاملات کے برخلاف جاری سال 13,895 سائبر جرائم کے معاملات درج کئے گئے۔ ریاست تلنگانہ کے ڈی جی پی کے مطابق پولیس اہلکاروں کو جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔پولیس عوام دوست ہے ۔ایک دوسرے کی مدد سے ہی جرائم کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔Telangana DGP Address Press Conference On State Crime Records

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.