ETV Bharat / state

تلنگانہ: وکیل جوڑے کے قتل کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ - وکیل جوڑے کے قتل

تلنگانہ ہائی کورٹ کے وکیل جوڑے کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کی سی بی آئی جانچ کروانے کامطالبہ کرتے ہوئے وکلاء نے احتجاج کیا۔

Telangana: Demands CBI probe into lawyer couple murder case
تلنگانہ: وکیل جوڑے کے قتل کی ۔سی بی آئی جانچ کا مطالبہ
author img

By

Published : Mar 9, 2021, 6:33 PM IST

کوکٹ پلی کورٹ بارایسوسی ایشن کے وکلا نے اس واردات کی جامع سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی اور عدالت کے کام کاج کا بائیکاٹ کیا۔

ان وکلا نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی اور وکلا کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی ضرورت بھی ظاہرکی۔ان وکلا نے انتباہ دیا کہ وکلا کے تحفظ کے لئے قانون سازی نہ کرنے پر احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ تحریک میں وکلا کا اہم رول رہا ہے۔ اگر وکلا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت قانون سازی نہیں کرے گی تو ایسے واقعات کے اعادہ کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں اس دوہرے قتل کی واردات پر کئی شبہات ہیں جس کا ازالہ سی بی آئی کی جانچ کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ وکلا کے تحفظ کے مسئلہ پر سنجیدگی کے ساتھ مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے غور کرنے کا یہ موزوں وقت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.