ETV Bharat / state

تلنگانہ: دفتری امور میں پیچیدگیوں کو دور کرنے کی ہدایت

تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے تمام محکمہ جات کو ہدایت دی ہے کہ وہ رجسٹریشن ، رینول، ریکارڈ کی نگہداشت اور اچانک معائنوں جیسے اُمور میں آسانیاں پیدا کریں تاکہ کارکردگی میں بہتری آئے۔

تلنگانہ: دفتری امور میں پیچیدگیوں کو دور کرنے کی ہدایت
تلنگانہ: دفتری امور میں پیچیدگیوں کو دور کرنے کی ہدایت
author img

By

Published : Feb 3, 2021, 7:44 AM IST

چیف سکریٹری سومیش کمار نے کہا کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے سرکاری محکمہ جات کے اُمور کو نقائص اور دشواریوں سے پاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف سکریٹری نے آج 7 سرکاری محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جن میں ریوینو، سیول سپلائیز، ٹرانسپورٹ، انرجی، ہوم، بلدی نظم و نسق اور انڈسٹریز شامل ہیں۔

دفتری اُمور میں پیچیدگیوں اور بوجھ کم کرنے کیلئے چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ طریقہ کار کو آسان کریں اور تمام اُمور کو آن لائن رکھا جائے۔ انہوں نے بہتر کارکردگی کیلئے شخصی مداخلت کے طریقہ کار کو کم کرنے کا مشورہ دیا۔

چیف سکریٹری نے کہا کہ 28 فروری تک سرکاری محکمہ جات اپنے اُمور میں آسانیاں پیدا کریں۔ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کے نظریہ کے مطابق دیگر محکمہ جات کو بھی اپنے ضروری کاموں اور روز مرہ کی کارکردگی بہتر بنانے ایکشن پلان تیار کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ پرنسپل سکریٹری جیش رنجن تمام محکمہ جات کو اس سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط روانہ کریں گے۔

اجلاس میں شریمتی رانی کمودنی اسپیشل چیف سکریٹری، سونیل شرما پرنسپل سکریٹری عمارات و شوارع، جیش رنجن پرنسپل سکریٹری انفارمیشن ٹکنالوجی، روی گپتا پرنسپل سکریٹری ہوم، انیل کمار ایگزیکیٹو آفیسر و سکریٹری سیول سپلائیز، سندیپ کمار سلطانیہ سکریٹری انرجی، نیتو کماری پرساد کمشنر کمرشیل ٹیکسس، احمد ندیم کمشنر لیبر، ایم آر ایم راؤ کمشنر ٹرانسپورٹ، ستیہ نارائنا سی ڈی ایم اے اور دیگر عہدیدار شریک تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.