آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کو حیدرآباد کی ایک عدالت نے انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کرنے کے معاملہ میں سمن جاری کیا ہے۔
جگن موہن ریڈی پر 2014 میں انتخابی مہم کے دوران قومی شاہراہ 65 پر غیرمجاز طور پر ریلی نکالنے کا الزام ہے۔ اس سلسلہ میں کوڈاڈ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کیا تھا جبکہ پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔
اس مقدمہ کی سماعت کے دوران جگن موہن ریڈی ایک بار بھی عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔ عدالت نے وزیراعلیٰ کو 12 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔