ریاست میں مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1694 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 364 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,00,833 ہوگئی ہے۔
ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 4678 ہے جن میں 1723 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں۔
جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42,461 کووڈ 19 کے معائنے کئے گئے۔ تاہم 906 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔
مجموعی ایک کروڑ 95 ہزار نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔
جی ایچ ایم سی حدود میں 145 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔
یواین آئی