ETV Bharat / state

کانگریس خزانچی جی نارائن ریڈی بی جے پی میں شامل

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 1:43 PM IST

کانگریس کے رہنما جی نارائن ریڈی، پارٹی سے استعفیٰ دینے کے چند گھنٹوں بعد پیر کے روز بی جے پی صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں بھگوا پارٹی میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر ریڈی نے کہا کہ وہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی جیسے طاقتور رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

narayan-reddy-joins-bjp
جی نارائن ریڈی بی جے پی میں شامل

کانگریس کے رہنما اور خزانچی گُڈور نارائن ریڈی نے پیر کو اے آئی سی سی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے خزانچی کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی صدر سونیا گاندھی کے نام اپنے استعفیٰ میں ریڈی نے کہا: "1981 میں میری طالب علمی کے دور سے لے کر آج تک کانگریس پارٹی میں نظم و ضبط کے حامل ایک سپاہی کی حیثیت سے میں نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دی ہیں۔ پارٹی نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے جو بھی ذمہ داری سونپی ہے میں نے اسے ہر ممکن طور پر پایہٗ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی ہے، اور میں نے اپنی قابلیت کو منوایا بھی ہے۔ "

انہوں نے کہا "میں نے اے آئی سی سی کے رکن اور ٹی پی سی سی کے خزانچی کی حیثیت سے اپنی بہترین کارکردگی انتہائی موثر اور شفاف انداز میں انجام دی۔ میں ان مواقع کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو آپ نے عوام اور پارٹی کی خدمت کے لئے مجھے مہیا کیا۔ میں اس طرح ٹی پی سی سی کے خزانچی اور اے آئی سی سی کے رکن کی حیثیت سے اور فوری طور پر کانگریس پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔"

انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا 'وہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی طرح طاقتور رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ میں نے پارٹی میں مجھے تفویض کردہ عہدوں کے مطابق کام کیا ہے جس پر میں اس کے لئے سونیا گاندھی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ میں امت شاہ، جے پی نڈا اور وزیر اعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا متمنی ہوں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.