ETV Bharat / state

تلنگانہ کانگریس کے خزانچی کی کورونا رپورٹ مثبت - حیدرآباد کورونا نیوز

جی نارائن ریڈی نے دعوی کیا کہ تمام احتیاطی تدابیر اپنانے کے باوجود وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

تلنگانہ کانگریس کےخزانچی کورونا مثبت
تلنگانہ کانگریس کےخزانچی کورونا مثبت
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 7:37 PM IST

تلنگانہ کانگریس کے خزانچی جی نارائن ریڈی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

تلنگانہ کانگریس کے رہنما جی نارائن ریڈی کووڈ-19 میں مبتلا ہیں۔ ان کے کورونا پوسیٹیو پائے جانے کے بعد ان کے سات رہنے والے تمام ساتھی اپنا اپنا ٹیسٹ کرانے والے ہیں۔

کورونا میں مبتلا نارائن ریڈی نے کہا کہ اچانک ان کا ذائقہ تبدیل ہوگیا اور کھانے کی اشیا کی خوشبو وہ محسوس نہیں کرپارہے تھے اور بدن میں درد ہورہا تھا۔ تب انھیں شک ہوا اور انھوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا۔

رپورٹ مثبت آنے کے بعد وہ حیدرآباد کے فینانشل ڈسٹرکٹ کانٹینینل ہسپتال میں داخل ہوئے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

متاثر رہنما نے کہا اگرچہ انھوں نے کہیں سفر نہیں کیا۔ تاہم دس روز قبل سکندرآباد اسمبلی حلقے کا دورہ کرتے ہوئے انھوں نے علاقے کے لوگوں میں ماسک اور سانیٹائزر تقسیم کئے تھے۔

تاہم مذکورہ رہنما نے اس وقت تمام احتیاطی تدابیر اپنانے کی بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد وہ گھر جانے کے بجائے ہوٹل میں رہ رہے تھے۔

کانگریس خزانچی کے ساتھ رہنے والےتمام لوگ کورونا ٹیسٹ کرانے کے لئے آگے آرہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.