کانگریس ہائی کمان سے اسمبلی حلقہ منگوڑ کےلیے پی شراونتی کو امیدوار بنانے کے بعد دوسرے دعویداروں میں مایوسی اور ناراضگی کو دور کرنے صدر پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی میدان میں آئے ہیں۔ تلنگانہ کانگریس کی جانب سے تمام سینئر رہنما کے اتفاق رائے سے چار نام دہلی روانہ کئے گئے تھے۔ ہائی کمان نے پی شراونتی Congress Candidate for Munugodu Election کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ریونت ریڈی تمام دعویداروں سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں ہائی کمان کے فیصلے کو قبول کرنے اور پارٹی امیدوار پی شراونتی کو کامیاب بنانے متحدہ کام کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔ Congress on Munugodu By-election
پارٹی امیدوار کے بشمول دوسرے دعویداروں کو آج حیدرآباد طلب کیا تاکہ انہیں سمجھایا منایا جاسکے۔ پارٹی امیدوار پالوائی شراونتی اور کرشناریڈی نے حیدرآباد پہنچ کر صدر پردیش کانگریس سے ملاقات کی ۔ ریونت ریڈی نے پی شراونتی کو مبارکباد دے کر دوسرے دعویداروں کو ساتھ لیکر متحدہ طور پر کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔گاندھی بھون میں ریونت ریڈی نے پارٹی کے سینئر رہنماوں کا ایک اجلاس طلب کیا ہے جس میں ٹکٹ کے دوسرے دعویدار پلے روی، کیلاش، کرشنا ریڈی کے علاوہ پارٹی امیدوار کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ مستقبل کی حکمت عملی تیار کی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: Kishan Reddy on Munugode by Election ٹی آر ایس کو منگوڈ ضمنی انتخاب میں بھی شکست ہوگی