ETV Bharat / state

Telangana Congress Leaders Under House Arrest: تلنگانہ کانگریس لیڈران گھروں پر نظر بند - آسام کے وزیراعلی ہیمنت بسواسرما

صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی سمیت کانگریس کے دیگر اہم لیڈروں کو گھروں پر نظربند کر دیا گیا۔ Congress MP Revanth Reddy Places under House Arrest

تلنگانہ کانگریس لیڈران گھروں پر نظربند
تلنگانہ کانگریس لیڈران گھروں پر نظربند
author img

By

Published : Feb 16, 2022, 2:09 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی کے خلاف آسام کے وزیراعلی ہیمنت بسواسرما کے نامناسب ریمارکس کے خلاف ریونت ریڈی نے کانگریس کے دیگر لیڈروں کے ساتھ مل کر جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں شکایت درج کروائی تھی۔

کانگریس نے پولیس کمشنریٹس، ایس پیز کے دفاتر کے سامنے آج دھرنے دینے کی اپیل کی تھی جس کے پیش نظر پولیس نے تلنگانہ کانگریس کے تمام لیڈروں کو گھروں پر نظربند کردیا۔ Telangana Congress Leaders Under House Arrest

ریونت ریڈی حیدرآباد پولیس کمشنریٹ،کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ پر دھرنادینے والے تھے۔ ان کے ساتھ کانگریس کے لیڈران بھی اس دھرنے میں شرکت کرنے والے تھے تاہم ان لیڈروں کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، محمد علی شبیر، ملو روی، ملو بھٹی وکرامارکا اور دیگر کو حراست میں لے لیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس نے تلنگانہ کے لیےسیاسی کمیٹی تشکیل دی

واضح رہے کہ تلنگانہ کانگریس نے بسوا کے خلاف ریاست کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں شکایات درج کروائی تھیں اور احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ بسواسرما اپنے بیان کو واپس لیں۔ اس موقع پر ریونت ریڈی نے پولیس کو انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی شکایت پر کارروائی نہ کئے جانے پر پولیس اسٹیشنس کے سامنے دھرنادیاجائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.