ETV Bharat / state

تلنگانہ وزیراعلیٰ کا آج اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کئے جارہے اقدامات اور لاک ڈاون پر عمل آوری سے متعلق جائزہ لیں گے۔

author img

By

Published : May 27, 2020, 12:48 PM IST

Telangana CM to hold review meeting over COVID-19 situation today
تلنگانہ وزیراعلیٰ کا آج اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

ریاست تلنگانہ میں 31 مئی کو لاک ڈاون ختم ہونے والا ہے جبکہ اس سلسلہ میں بھی کے سی آر اعلیٰ سطحی اجلاس میں تبادلہ خیال کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق مانسون کے سلسلہ میں بھی وزیراعلیٰ اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ موجودہ لاک ڈاون میں کی جارہی رعایتوں میں بھی تبدیلی زیرغور رہنے کا امکان ہے۔

پرگتی بھون میں وزیراعلیٰ کی قیادت میں دوپہر دو بجے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد ہوگا اور اس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر غور و خوص کیا جائے گا۔

کے سی آر لاک ڈاون، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے جارہے اقدامات اور مانسون کے پیش نظر زرعی سرگرمیوں کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیں گے۔

اجلاس میں 2 جون کو تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے سلسلہ میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں اہم فیصلے لئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.