ETV Bharat / state

کرنل سنتوش بابو کے اہل خانہ کو معاوضہ مل گیا

وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو ضلع سریاپیٹ کے ودیانگر میں واقع کرنل سنتوش بابو کے گھر پہنچے، اور ملک کے لئے قربان ہوئے کرنل کی اہلیہ بیٹی اور والدین سے ملاقات کی۔

کرنل سنتوش بابو کے اہل خانہ کو معاوضہ مل گیا
کرنل سنتوش بابو کے اہل خانہ کو معاوضہ مل گیا
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 9:46 PM IST

چین بھارت تصادم میں ویرگتی پانے والے تلنگانہ کے سپوت کرنل سنتوش بابو کے اہل خانہ سے وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راو نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔

وزیراعلی نے افراد خاندان کو ہمت دیتے ہوئے کہا کہ کرنل کی موت پر انھیں بے حد تکلیف ہوئی مگر کرنل کی قربانی ناقابل فراموش ہے اور وہ ایک بہادر کی طرح دنیا سے گئے ہیں۔اس سے قبل کے سی آر نے کرنل سنتوش کی تصویر پر پھول چڑھائے اور خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعلی کے سی آر نے پانچ کروڑ روپئے کا چیک کرنل کی اہلیہ سنتوشی کے حوالے کیا اور مزید انھیں گروپ ون پوزیشن کی ملازمت کی تقرری کا لیٹر بھی دیا۔

اس کے علاوہ حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں 711 گز اراضی کے کاغذات بھی فراہم کیے۔

وزیر اعلی نے کرنل کی اہلیہ اور والدین کو تیقن دیا کہ مستقبل میں کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو وہ بلا کسی جھجک ان سے رابطہ کریں۔ اس موقع پر وزیر جگدیش ریڈی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.