ETV Bharat / state

Telangana CM KCR Chadar To Ajmer Sharif تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کی جانب سے اجمیر شریف کے لئے چادر بھیجی گئی

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 8:30 PM IST

وزیر اعلیٰ کلواکنٹلا چندرا شیکھر راؤ نے اجمیر میں عرس مبارکب کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ۔ہر سال کی طرح امسال بھی حکومت تلنگانہ کی جانب سے حضرت خواجہ معین الدین چشتی سنجری علیہ الرحمہ، کے 811 ویں عرس مبارک کے موقع پراجمیر شریف کو غلاف مبارک روانہ کی گئیTelangana CM KCR Chadar To Ajmer Sharif

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کی جانب سے اجمیر شریف کے لئے چادر بھیجی گئی

حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کلواکنٹلا چندرا شیکھر راؤ نے اجمیر میں عرس مبارکب کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ۔ہر سال کی طرح امسال بھی حکومت تلنگانہ کی جانب سے حضرت خواجہ معین الدین چشتی سنجری علیہ الرحمہ، کے 811 ویں عرس مبارک کے موقع پراجمیر شریف کو غلاف مبارک روانہ کی گئی۔ وزیراعلیٰ کے سی آر نے کہا کہ حضرت غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ پر ملک کے کونے کونے سے بلا لحاظ مذہب و ملت ، لوگ بہت ہی عقیدت اور احترام کے ساتھ حاضر ی دیتے ہیں اور اپنی مرادیں کے لئے منت مانگتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے سی آر نے غلاف مبارک کی کشتی کو سر پر اٹھا کر وزیر داخلہ محمد محمود علی کے حوالے کیا۔

بعد اذاں وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی اپنی جانب سے ہر سال بہت ہی پابندی کے ساتھ بارگاہ غریب نواز ولیہ الرحمہ میں غلاف روانہ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کے سی آر جیسا دور اندیش اور سیکولر لیڈر کہیں نظر نہیں آتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ نے تلنگانہ کے زائرین کے قیام اور سہولیات کے لئے اجمیر شریف میں ایک رباط (گیسٹ ہاؤز) کے قیام کے لئے ایک ایکر زمین خریدی ہے جس پر بہت جلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔ جوں ہی یہ رباط تیار ہوگا تلنگانہ عوام کو اس میں قیام کی سہولت مہیا ہوگی۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زائر ین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر مولانا مفتی مستان علی قادی اور مفتی صابر پاشاہ قادری نے دعا کرتے ہوئے تلنگانہ میں امن و امان، اخوت و بھائی چارہ، گنگا جمنی تہذیب کی برقراری اور ریاست کی ترقی طلب کی۔ مولانا نے اپنی دعا میں وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ، کے ٹی آر، کے کویتا اور ان کے افراد خاندان کی صحت یابی اور درازی عمر کا ذکر کیا۔اور بی آر ایس پارٹی کی ملک بھر میں عمدہ کامیابی اور کے سی آر کو وزارت عظمیٰ کے عہدہ کے حصول کے لئے دعا فرمائی۔

یہ بھی پڑھیں:Lok Jan Shakti Party چراغ پاسوان کی جانب سے اجمیر شریف کے لئے چادر بھیجی گئی

اس موقع پر وزراء کوپولہ ایشور، ٹی ہریش راؤ، سرینیواس گوڑ، سابق اسپیکر مدھوسدھن چاری،صدورنشین مسیح اللہ خاں، محمد سلیم ، امتیاز اسحاق، خواجہ مجیب الدین، سابق صدور نشین مولانا یوسف زاہد، قمرالدین، رحیم اللہ خاں نیازی، عنایت علی باقری، بی آر ایس پارٹی کے سینیر قائدین اعظم علی،منیرالدین، سلطان قادری شطاری، شریف الدین، خواجہ بدرالدین، نواب ارشد علی خاں،عبدالمقیت چندا، عبدالباسط،اطہر اللہ، ظہورالدین یوسفی، محمد شبیر ،عبدالمعید خاں، جہانگیر، منور خاں اور دیگر شریک تھے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.