حیدرآباد: وزیراعلیٰ کے دفتر کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا کہ کے سی آر نے بین الاقوامی کھیلوں کے پلیٹ فارم پر بھارت کا جھنڈا لہرانے کے لیے نکہت کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کیونکہ نکہت، جو تلنگانہ کے نظام آباد ضلع سے تعلق رکھتی ہے، عالمی باکسنگ چیمپئن کے طور پر خطاب جیتا ہے۔ Telangana CM congratulates Nikhat Zareen for clinching gold at Women's World Boxing Championship
یہ بھی پڑھیں:
Nikhat Zareen Wins Gold: شاباش نکہت! نکہت زرین نے ورلڈ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا
انہوں نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور ریاست میں ہونہار کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لیے تمام گاؤں میں مراکز قائم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
نکہت زرین نے استنبول میں خواتین کی عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں تھائی لینڈ کی جیتپونگ جوٹاماس کو 5-0 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ نکہت زرین 5ویں بھارتی باکسر بن گئی ہیں جنہوں نے عالمی چمپئن کا تاج حاصل کیا۔