چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ریاست میں مختلف ترقیاتی کاموں اور اسکیمز سے متعلق کارناموں پر مشتمل تفصیلات تیار کریں جنہیں وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ اجلاس میں پیش کریں گے۔
چیف سکریٹری نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ مختلف اسکیمز میں تلنگانہ کے سرفہرست ہونے کی تفصیلات پر مشتمل جدول تیار کریں۔ ریاست کو درپیش اہم مسائل اور حکومت کی اہم پالیسیوں کے بارے میں تفصیلات وزیراعلی کے ویژن کے مطابق تیار کی جائیں۔
چیف سکریٹری نے کہا ٹی ایس آئی پاس کے سی آر کٹس ، رعیتو بندھو ، رعیتو بیمہ اور دیگر شعبوں میں ملک میں تلنگانہ سرفہرست ہے۔ ان کا رناموں کو خصوصی طورپر پیش کیا جائے۔
جائزہ اجلاس میں رانی کمودنی اسپیشل چیف سکریٹری، کے رام کرشنا راؤ پرنسپل سکریٹری فینانس، سنیل شرما پرنسپل سکریٹری عمارات و شوارع، اروند کمار پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق، جیش رنجن پرنسپل سکریٹری انفامیشن ٹکنالوجی، بی جناردھن ریڈی، ایس ایم رضوی، نوین متل، شریمتی دیویا اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔