ETV Bharat / state

KCR Visits Mulugu District: تلنگانہ کے وزیراعلی نے سیلاب متاثرہ ضلع کا دورہ کیا

اپنے دورہ کے حصہ کے طورپر وزیراعلیٰ کے سی آر نے پہلے ایٹوروناگارم کے رامناگوڑم کے پشکر گھاٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔ انہوں نے سیلاب متاثرین سے بعد ازاں ملاقات بھی کی۔ KCR Visits Mulugu District

تلنگانہ کے وزیراعلی نے سیلاب سے متاثرہ مُلگ ضلع کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jul 17, 2022, 1:27 PM IST

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے سیلاب سے متاثرہ مُلگ ضلع کا دورہ کیا۔ قبل ازیں وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ متحدہ ورنگل اور کھمم اضلاع کا دورہ کرنے والے تھے تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے انہوں نے فضائی سروے کو ملتوی کردیا اور بذریعہ بس مُلگ ضلع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا۔ KCR Visits Mulugu District

اپنے دورہ کے حصہ کے طورپر انہوں نے پہلے ایٹوروناگارم کے رامناگوڑم کے پشکر گھاٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔ انہوں نے سیلاب کے متاثرین سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ضلع کلکٹر کرشنا آدتیہ اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے انہیں مختلف ہدایات بھی دیں۔ بعد ازاں انہوں نے بھدراچلم کا دورہ کیا اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دریائے گوداوری میں پانی کا شدید بہاؤ درج کیاجارہا ہے۔ انہوں نے مختلف مقامات پر عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ اعلی عہدیداروں کے ساتھ بارش کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.