تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ بدھ کے روز محکمہ پولیس کے اعلی عہدیداراں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کریں گے۔
امکان ہے کہ مذکورہ اجلاس میں ریاست میں لاء اینڈ آرڈرکی صورتحال، خواتین کی سلامتی، جنگلات کا تحفظ، چوبینہ کی اسمگلنگ کی روک تھام و نیز گانجہ اوردیگرمنشیات کے استعمال پر قابو پانے جیسے اْمور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں امکان ہے کہ ان اْمور سے متعلق ضروری فیصلے بھی کیے جائیں گے۔
مذکورہ اجلاس میں وزیرداخلہ اور وزیرجنگلات کے علاوہ سکریٹریز، چیف سکریٹری، ڈی جی پی، ایڈیشنل ڈی جی پیز، آئی جیز، ڈی آئی جیز، پولیس کمشنران اورایس پیز شرکت کریں گے۔