تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی نکہت زرین کو 2 کروڑ روپے کا چیک بطور انعام دیا۔ حیدرآباد کے باغ عامہ میں تلنگانہ کے یوم تاسیس تقریب کے موقع پر چیف منسٹر نے انعامی رقم کا چیک نکہت زرین کو پیش کیا۔ World Boxing Champion Nikhat Zareen
اسی طرح آئی ایس ایس ایف شوٹنگ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی تلنگانہ کی کھلاڑی ایشا سنگھ اور پدم شری مگلیا کو بھی انعام کا چیک پیش کردیا ۔ ایشا سنگھ نے جرمنی میں حال ہی میں ختم ہوئے آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ میں ٹیم ایونٹس میں تین گولڈ میڈل جیتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کو جُبلی ہلز اور بنجارہ ہلز میں مکانات کے لیے اراضی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ نکہت زرین نے تُرکی کے دارالحکومت استنبول میں فلائی ویٹ فائنل میں تھائی لینڈ کی جیتپونگ جوٹاماس کو شکست دے کر خواتین کی عالمی چمپئن شپ میں 52 کلوگرام کے زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ اس طرح نکہت زرین ایم سی میری کوم اور سریتا دیوی کے بعد عالمی چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی تیسری خاتون باکسر بن گئیں۔