ETV Bharat / state

تلنگانہ کابینہ میں پہلی بار خواتین شامل - Telangana cabinet expansion

وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے آج اپنی کابینہ میں 6 مزید وزراء کو شامل کرلیا۔

تلنگانہ کابینہ میں توسیع، پہلی بار خواتین کو ملی جگہ
author img

By

Published : Sep 8, 2019, 5:24 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:50 PM IST

آج شام راج بھون میں منعقدہ تقریب میں گورنر تمیلی سائی سونداراجن نے نئے وزرائ کو حلف دلایا۔

حلف لینے والے وزرا میں ہریش راؤ، کے تارک راما راؤ، سبیتا اندرا ریڈی، ستیہ وتی راٹھوڑ، پی اجئے کمار اور گنگولا کملاکر شامل ہیں۔

تلنگانہ کابینہ میں توسیع، پہلی بار خواتین کو ملی جگہ

پریس نوٹ کے بموجب ٹی ہریش راؤ کو فینانس، کے ٹی آر کو بلدی نظم و نسق‘ آئی ٹی‘ صنعتیں، سبیتا اندرا ریڈی کو تعلیم، گنگولا کملاکر کو بی سی بہبود‘ سیول سپلائی، ستیہ وتھی راٹھوڑ کو ایس ٹی بہبود‘ خواتین و اطفال بہبود اور پی اجئے کمار کو ٹرانسپورٹ کا قلمدان دیا گیا جبکہ جی جگدیش ریڈی کو توانائی کا قلمدان دیا گیا۔

واضح رہے کہ علحدہ تلنگانہ بننے کے بعد پہلی بار کابینہ میں کسی خاتون کو جگہ دی گئی ہے۔ کے سی آر کی موجودہ کابینہ دو خواتین سبیتا اندرا ریڈی اور ستیہ وتی راٹھوڑ کو شامل کیا گیا۔

تمیلی سائی سونداراجن نے آج صبح گورنر تلنگانہ کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔

چیف منسٹر کے سی آر نے قبل ازیں اسمبلی اجلاس میں دو خواتین کو کابینہ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ پہلی میعاد کے دوران کے سی آر کی کابینہ میں کوئی بھی خاتون وزیر کو جگہ نہیں ملی تھی۔

تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس 9 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے جبکہ ایک دن قبل کے سی آر نے اپنی کابینہ میں 6 وزرائ کو شامل کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 9:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.