ETV Bharat / state

تبلیغی جماعت کے خلاف تلنگانہ بی جے پی کی ترجمان رچناریڈی کی زہر افشانی - ترجمان رچناریڈی کی زہر افشانی

Telangana BJP Spoke Person on Tablighi Jammat: ریاستی بی جے پی کی ترجمان رچناریڈی نے تبلیغی جماعت کے سہ روزہ اجتماع کے لیے کانگریس حکومت کی جانب سے ڈھائی کروڑ روپے مختص کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

تبلیغی جماعت کے خلاف تلنگانہ بی جے پی کی ترجمان رچناریڈی کی زہر افشانی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 12:58 PM IST

تبلیغی جماعت کے خلاف تلنگانہ بی جے پی کی ترجمان رچناریڈی کی زہر افشانی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ بی جے پی کی ترجمان رچناریڈی نے تبلیغی جماعت کے سہ روزہ اجتماع کے لئے کانگریس حکومت کی جانب سے ڈھائی کروڑ روپے مختص کرنے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے متنازع بیان بازی کی۔ حیدر آباد میں واقع بی جے پی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خاتون رہنما رچناریڈی نے تبلیغی جماعت کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والی جماعت ہے۔ اس نے ہی سال 2020 میں دہلی میں کورونا وائرس کی وبا کو ملک میں پھیلایا تھا۔

بی جے پی کی رہنما نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سعودی عرب جہاں سے اسلام شروع ہوا اس ملک میں تبلیغی جماعت پر پابندی ہے۔روس اور ترکمانستان سمیت بیشتر ممالک میں تبؒلغی جماعت پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔ہندوستان میں ایسا کیوں نہیں کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کے بی این یو میں ”اسپورٹس اور کلچرل فیسٹول 2023“ کا انعقاد

انہوں نے مزید کہاکہ ایسی جماعت کو ریونت ریڈی حکومت نے اجتماع کے انعقاد کے لئے فنڈز جاری کئے ہیں جو وقارآباد ضلع کے پرگی میں آیندہ ماہ جنوری 6 سے 8 تک منعقد ہونے والا ہے رچناریڈی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر تبلیغی جماعت کو جاری کردہ فنڈ واپس لے لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.